اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

وادی نیلم سے ملحقہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت میں غیر معمولی اضافہ

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وادی نیلم سے ملحقہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت میں غیر معمولی اضافہ ، بھارتی فوج نے بین الاقوامی اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحد کے ساتھ باڑ لگانی شروع کر دی ، بھارتی فوج کی گشت سے وادی نیلم کے مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے پاکستانی حکام اور دفتر خارجہ سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق منگل کی صبح بھارتی فوج نے وادی نیلم کے ملحقہ کنٹرول لائن پر مقبوضہ کشمیر کے مقامی افراد کو زبردستی کام پر لگاتے ہوئے سرحد کے ساتھ ساتھ نئی باڑ لگانے شروع کر دی ، جسے وادی نیلم کے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دو ڑ گئی ،بھارتی فوج کی طرف سے یہ اقدام بین الاقوامی اور2003 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے ، مقامی افراد نے پاکستانی حکام اور دفتر خارجہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔دفاعی تجزیہ کاروں نے بھی واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے کنٹرول لائن پر صورتحال کشیدہ ہوتی ہے ،جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو جاتا ہے ،لائن آف کنٹرول پر خراب صورتحال کا اثر دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات پر بھی پڑتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…