اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ ،جنرل راحیل شریف کوایک اوراعزازمل گیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے لوگوں میں پایا جانے والا خوف وہراس کم کیا گیا ہے ٗ موجودہ سکیورٹی حالت کی بہتری کو قوم کیلئے پائیدار امن اور سلامتی میں تبدیل کر نے کی ضرورت ہے ٗ ملک کو کامیابی کے راستے پر ڈالنے کیلئے ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کیلئے کچھ کر نا پڑیگا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق وہ پیر کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان کے 40ویں کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہ پاکستان میں ایک ایسا ماحول بنایا گیا ہے جہاں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے لوگوں میں پایاجانے والا خوف وہراس بہت حد تک کم کیا گیا ہے موجودہ سکیورٹی حالت کی بہتری کو قوم کیلئے پائیدار امن اور سلامتی میں تبدیل کر نے کی ضرورت ہے ٗاس کام کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے قوم کی سوچ انتہائی اہم ہے انہوں نے امن اور سلامتی کے حصول کیلئے عام شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔تعلیم مکمل کر نے والے طلباء کومبارکباد دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملک کو کامیابی کے راستے پر ڈالنے کیلئے ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کیلئے کچھ کر نا پڑیگا اس مقصد کے حصول کیلئے ہر شخص بالخصوص تعلیم یافتہ پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والے افراد کی ذمہ داری زیادہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ آج تعلیم مکمل کر نے والے طلباء اور طالبات پاکستان کا تابناک مستقبل ہیں انہوں نے میڈیکل تعلیم اور ملک میں طبی خدمات میں بہتری کیلئے کالج کی انتظامیہ کے کر دار کو سراہا ۔اس سے پہلے کالج کے صدر پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں امن وامان کے قیام کیلئے چیف آف آرمی سٹاف کے تاریخی کردار اور کوششوں کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی دہشتگردی کے خلاف کوششیں کامیاب رہی ہیں انہوں نے پاکستان آرمی کے ہیلتھ کیئر کے نظام کو بھی سراہا ۔پروگرام کے دور ان آرمی چیف کو دہشتگردی کے خلاف اور ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے ان کی خدمات پر انہیں اعزازی فیلو شپ سے نوازا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…