جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

جشن میلادالنبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

datetime 24  دسمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ کا جشن ولادت ملک بھر میں عقیدت واحترام اور شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے۔گھر گھر سجاوٹ، گلیاں، محلے ، بازار اور عمارتیں سج گئیں۔کراچی کے مختلف علاقوں کو رنگی برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقوں سے سجادیا گیا ہے، گھروں کے علاوہ مختلف عمارات اور سرکاری عمارتوں کو بھی سجایا گیا ہے۔جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آبادمیں شہریوں نے بیشتر مقامات کو برقی قمقوں ، جھنڈیوں اور رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا دیا۔پشاور میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ عید میلادالنبی کا مرکزی جلوس آج میلاد چوک سے بعد بعد از نماز مغرب نکالا جائے گا۔ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں سکھرمیں جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ نےدریائے سندھ میں کشتیوں کی ریلی نکالی ، شرکاءنے دریا کی لہروں پرسفرکرتے ہوئے نعتیہ کلام پڑھا۔نواب شاہ میں عید میلاد النبی کے موقع پر ایس،ایس پی پرویزخان عمرانی کی قیادت میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا گیا۔لاڑکانہ کی درگاہ مشوری شریف میں دو روزہ جشن عید میلادالنبی میلے کا آغازہوگیا۔ملتان میں درگاہ چادر والی سرکارکےاستانے پرسیکڑوں لوگوں کی موجودگی میں 12 ہزار پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔چمن میں جشن ولادت مصطفی کی خوشی میں 7سو دنبوں کی قربانی کی گئی اورغرباءمیں گوشت تقسیم کیا گیا۔آزاد کشمیر کےدارالحکومت مظفرآباد میں موٹر سائیکلوں اور کاروں پر مشتمل ریلی نکالی گئی جبکہ میرپور میں شمع رسالت کے پروانوں نےشہرکو دلہن کی طرح سجادیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…