جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

نیوز اپ ڈیٹ۔صدیق بلوچ کوبدترین شکست،جہانگیر ترین کی جیت کا مارجن مزید بڑھ گیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2015 |

لودھراں(نیوزڈیسک)نیوز اپ ڈیٹ۔صدیق بلوچ کو بدترین شکست،جہانگیر ترین کی جیت کا مارجن مزید بڑھ گیا،

کپتان کے اہم کھلاڑی جہانگیر ترین نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صدیق بلوچ کو کلین بولڈ کر دیا۔ اس اہم سیاسی معرکے میں جہانگیر ترین نے ایک لاکھ 17 ہزار 53 ووٹ حاصل کرکے اپنے مدمقابل امیدوار صدیق بلوچ کو شکست دی۔ صدیق بلوچ 73 ہزار 247 ووٹ حاصل کر سکے۔ واضح رہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے صدیق بلوچ نے جہانگیر ترین کو شکست دیدی تھی تاہم وہ بعد ازاں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے تھے۔
جہانگیر ترین کا الیکشن میں فتح کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ آج سے مسلم لیگ (ن) کا سورج غروب ہونا شروع ہوگا۔ لودھراں کی عوام کو اربوں کی رشوت دینے کی کوشش کی گئی لیکن میرے لوگوں نے حکومتی پالیسی کو سختی سے مسترد کر دیا۔ میں کامیابی پر لودھراں کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہمیں لودھراں کی عوام کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت ڈھائی ارب کا پیکج تیار رکھے میں اسے لینے آ رہا ہوں۔ دوسری جانب کامیابی کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جہانگیر ترین کو ٹیلی فون کیا اور انھیں ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 154 میں حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔

جہانگیر ترین کی کامیابی کی اطلاع ملتے ہی تحریک انصاف کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جبکہ جیت کی خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ منچلوں نے زبردست آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…