ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے ن لیگ کوشکست دے دی

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ کو 43806ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق این اے 154 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین نے ایک لاکھ 17 ہزار 53 ووٹ حاصل کیے جبکہ نواز لیگ کے صدیق بلوچ 73ہزار 247 ووٹ حاصل کرنے میں ہی کامیا ب ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں مختلف مقامات پر جشن منانا اور مٹھائیاں تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں صدیق بلوچ نے جہانگیر ترین کو بطور آزاد حیثیت سے 10 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی لیکن اس بار صدیق بلوچ ن لیگ کی ٹکٹ پر بھی الیکشن جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔این اے 154 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی اور اس دوران چار لاکھ 19 ہزار 182ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے امیدوار کو منتخب کرلیاہے۔پولنگ کے عمل کو پرامن بنانے کیلئے پولیس کے تین ہزار افسران و اہلکار ،1100 رضاکاروں کے علاوہ آرمی کے جوان بھی پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹیاں انجام دیں ۔ حلقہ این اے 154 میں کل 303 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ، جن میں 34 مردانہ ، 34 زنانہ اور 235 مشترکہ پولینگ اسٹیشنز ہوں گے جس میں 47 پولنگ اسٹیشنز کو اے کیٹیگری یعنی حساس ترین قرار دیا گیا تھا جبکہ باقی 256 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ۔حلقہ میں 4 لاکھ 19 ہزار 182 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کیا، 2 لاکھ 28 ہزار 870 مرد ووٹر اور 1 لاکھ 90 ہزار 312 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…