کراچی (ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے لیاری میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بلاول بھٹو کے پرٹوکول نے 10 ماہ کی بچی کی جان لے لی۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثارو کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بلاول بھٹو زیادہ عزیز ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہنگام،ہ نہ کریں اس سے کچھ نہیں ہو گا، واقعہ پر لواحقین کےساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی سالمیت کےلئے بلاول بھٹو کو بچایا ہے۔ وزیر اعلی قائم علی شاہ نے بھی اس سے قبل میڈیا سے اس بچی کے حوالے سے بات نہ کی اور صحافیوں کے سوال پوچھنے پر ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں ۔