اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے اس کے تمام خصوصی اختیارات بحال کرتے ہوئے ان میں 60 روز کی توسیع کردی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق بھیجی گئی سمری اعتراض لگا کر مسترد کردی جب کہ صوبے میں رینجرز کے تمام خصوصی اختیارات بحال کرتے ہوئے ان میں 60 روز کی توسیع کردی ہے جو 6 دسمبر سے نافذ العمل ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ کو سمری بھیجی گئی تھی جس میں رینجرز کو دیئے گئے اختیارات سے آگاہ کیا گیا تھا جس پر وزارت داخلہ نے رینجرز اختیارات محدودکرنے کا سندھ حکومت کا مو¿قف مسترد کرتے ہوئے اسے خلاف قانون قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کا مو¿قف آئین کے آرٹیکل 143 کے تحت مسترد کیا جس سے سندھ حکومت کو خط کے ذریعے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کوجوابی خط بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ رینجرز کے اختیارات پر قدغن کسی صورت قبول نہیں جب کہ آئین کے آرٹیکل 143 کے مطابق وفاقی قانون کو صوبائی قانون پر ترجیح حاصل ہے۔ واضح رہے سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لیے قرارداد منظورکی گئی تھی جس میں رینجرز کو دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، فرقہ وارانہ قتل اور اغوا برائے تاوان کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا گیا تھا جب کہ کسی بھی اہم شخصیت کی گرفتاری اور سرکاری دفتر پر چھاپہ وزیراعلیٰ کی اجازت سے مشروط کیا گیا۔
وفاقی حکومت نے رینجرز کے اختیارات بحال کردیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل
-
وزیراعظم شہباز شریف کا کسانوں کے لیے بڑا اعلان
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































