کراچی (نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماوں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کےخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ان کے ساتھ جن دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ان میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین، فاروق ستار ، وسیم اختر ، فاروق ستار ، ایم کیوایم رہنمارشیدگوڈیل،لیڈیزونگ کی خوش بخت شجاعت کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی کے خلاف درج 23 میں سے 9 مقدمات کا چالان پیش کیا گیا جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے 25 رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ایم کیو ایم کے دیگر رہنماوں میں ڈاکٹر فاروق ستار، ریحان ہاشمی، قمر منصور، کراچی کے نامزد میئر وسیم اختراور رشید گوڈیل سمیت چار خواتین رہنما بھی شامل ہیں۔روف صدیقی پر الزام تھا کہ انہوں نے الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کار کا کردار ادا کیاتھا۔
الطاف حسین، وسیم اختر سمیت متحدہ رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل
-
وزیراعظم شہباز شریف کا کسانوں کے لیے بڑا اعلان
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































