کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 میں رہائشی عمارت اچانک چار انچ زمین میں دھنس گئی جس کے باعث دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور عمارت ہلنے لگی، انتظامیہ نے بلڈنگ سیل کر کے عمارت گرانے کا فیصلہ کر لیا ، قریبی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ۔تفصےلات کے مطابقگلشن اقبال بلاک 10 میں سینٹرل کوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی کے مکینوں پر اچانک ہی مصیبت آن پڑی،120 گز پر بنی 5 منزلہ رہائشی عمارت 4 انچ زمین میں دھنس گئی اور ایک طرف کو جھک گئی۔ عمارت میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ گئی ہیں جس کے بعد فوری طور پر تمام فلیٹس اور دکانیں خالی کرا لی گئیں۔اس بلڈنگ کے اطراف میں بنی دیگر عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر ضلع شرقی شوکت علی کا کہنا ہے کہ اب اصل مسئلہ بلڈنگ گرانے کا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے سے ان کا سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اس عمارت کی تعمیر مختلف مراحل میں ہوئی ہے۔ 4 منزلوں کے بعد پانچویں منزل پر اضافی پینٹ ہاو¿س بنا دئیے گئے۔ انتظامیہ نے عمارت کو سیل کر دیا ہے اور بلڈر کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کراچی میں 5 منزلہ عمارت نے خوف و ہراس پھیلا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































