جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

سندھ کی 44 اور پنجاب کی 57 یوسی میں انتخابات آج ہوں گے

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اور پنجاب میں ملتوی ہونے والی بلدیاتی نشستوں پر آج پولنگ ہو گی۔انتخابات سندھ کی 44اور پنجاب کی 57یونین کونسلوں میں ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے ضلع سانگھڑ اور بدین میں امن و امان کی صورت حال کے باعث ا?ج ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے۔تھرپارکر میں پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان اور عملہ نہیں پہنچ سکا جس کے باعث انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 21 اور سندھ کے15اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی۔ پولنگ صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 5بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔پنجاب کے 21 اضلاع لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ساہیوال، اٹک، بھکر،سرگودھا، فیصل آباد، گجرات، وہاڑی، بہاولنگر، چنیوٹ، گوجرانوالہ، خانیوال، سیالکوٹ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور نارووال کی 57 یونین کونسلوں میں پولنگ ہوگی۔سندھ کے 15 اضلاع کی 44 یونین کونسلز اور 4 ٹاو?ن کمیٹیز کے لئے پولنگ ہوگی۔ جن میں خیرپور، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، قمبرشہدادکوٹ، حیدرآباد، نوشہروفیروز، ٹنڈوالہ یار، تھرپارکر، ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص، کراچی شرقی اور کراچی غربی کے اضلاع شامل ہیں۔ان تمام اضلاع میں پولنگ کے دوران بیلٹ پیپر کی کمی، نام اور انتخابی نشان کی غلط چھپائی، بیلٹ پیپر چھیننے ، ہنگامہ آرائی اور بے امنی کے واقعات اور امیدواروں کی جانب سے تحفظات کے اظہار اور درخواستیں دائر کرنے کے پیش نظر ملتوی کئے گئے تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع سانگھڑ اور بدین میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات سندھ حکومت کی درخواست پر ملتوی کیے گئے ہیں ، امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر دونوں اضلاع میں انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔اس سے قبل 19 نومبر کو بھی سانگھڑ اور بدین میں بلدیاتی انتخابات کشیدہ صورت حال کے باعث ملتوی کر دیے گئے تھے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…