بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

رینجرز کی تعیناتی کامعاملہ ،پیپلزپارٹی نے چوہدری نثارکوکھری کھری سنادی

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |
HYDERABAD, PAKISTAN, FEB 15: Federal Minister for Law, Moula Bux Chandio gestures during press conference in Hyderabad on Wednesday, February 15, 2012. (Aftab Ahmed/PPI Images).

حیدرآباد(نیوزڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے میں بیان دینے کے حوالے سے احتیاط سے کام لیں۔حیدر آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نہ ہی سندھ حکومت رینجرز آپریشن کے خلاف ہے، کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور امید ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ پیر تک حل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز سندھ حکومت کے بلانے پر ہی آئی ہے، وفاقی وزیر داخلہ صوبائی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں اور رینجرز کے حوالے سے بیان دینے میں احتیاط سے کام لیں، چوہدری نثار رینجرز کے اختیارات کے معاملے میں اپنی پارٹی کا مفاد دیکھ رہے ہیں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جو لوگ وفاق اوراداروں میں تصادم چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہوگی، پیپلز پارٹی کی یہ حکومت بھی اپنی مدت پوری کرے گی، گزشتہ 5 سالوں میں بھی بہت سے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے متعلق اپنی خواہشات کا اظہار کیا جو سب غلط ثابت ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج اور دیگر اداروں پراعتماد ہے، کچھ سیاسی لوگوں نے رینجرزکو گالیاں دیں، جلوس اور ریلیاں نکالیں لیکن کراچی کے امن کے لئے رینجرز ضروری ہے اور اس معاملے کو متنازع نہ بنایا جائے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…