جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا اپنے عہدے سے سبکدوشی کا اعلان

datetime 12  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ کسی پشیمانی کے بغیر صوبائی حکومت سے جارہے ہیں اور نئے وزیراعلی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم ایک طاقت کے ساتھ حکومت میں آئے اور طاقت کے ساتھ جارہے ہیں، ملک اور صوبے کے لئے جو کرسکتے تھے وہ کیا اور اپنی ڈھائی سالہ مدت میں ہم نے بلوچستان میں عوام کی خدمت کی اور ہمیشہ میرٹ کا خیال رکھا اور صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو مزید استحکام دیں گے اور جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ نیشنل پارٹی کو منظم کیا جائے گا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ مری معاہدے کے مطابق ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ آج وزیراعلی کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور وزیراعظم نواز شریف اور صوبے کے نئے وزیراعلی ثنااللہ زہری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود ہمیں وزارت اعلی دی گئی اور اپنی مدت کے دوران ہم نے الزام تراشی کی سیاست نہیں کی، اسی طرح سیاسی جماعتوں کو بردباری سے کام لینا چاہیئے، نیشنل پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…