اسلام آباد(نیوزڈیسک)خطے میں امن کیسے ممکن ہے ؟چوہدری نثارنے امریکہ کوصاف جواب دے دیا.وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاہے کہ امریکہ اورپاکستان خطے میں امن واستحکام اورسماجی واقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ عدم برداشت اورانتہاپسندی کیخلاف بھی ملکرکام کریں۔وہ جمعرات کو یہاں امریکی نائب وزیرخارجہ ٹونی بلنکن کی سربراہی میں ملاقات کرنیوالے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔وفد میں امریکی سفیرڈیوڈایم ہیل، پاکستان اورافغانستان کے بارے میں خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن، ایس آر اے پی کے ڈپٹی پرنسپل لارل ملر، یو ایس ایڈپاکستان کے ڈائریکٹرجان گرورکی اوردیگرحکام شامل تھے۔ملاقات کے دورا ن علاقائی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا امریکی نائب وزیرخارجہ نے کہاکہ علاقائی امن وترقی کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے کامیاب انعقاد سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان نہ صرف افغانستان میں امن وسلامتی اورترقی میں مخلص ہے بلکہ وہ پورے خطے کیلئے کام کررہا ہے انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اوراس کی عوام کے اقدامات کوبھی سراہا اورپاک بھارت مذاکراتی عمل کی بحالی کے فیصلے کاخیرمقدم کیا ۔وزیرداخلہ نے کیلی فورنیا میں فائرنگ کے حالیہ واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا کواس واقعہ پر دکھ ہے انہوں نے کہاکہ انتہاپسندی کسی ایک خطے یاعلاقے کامسئلہ نہیں بلکہ یہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عدم برداشت ،انتہاپسندی اوراسلاموفوبیا کی حالیہ لہر کیخلاف ملکراقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رہنماﺅں کو عوام میں بیانات دیتے ہوئے تحمل کامظاہرہ کرناچاہیے اورایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے کسی دوسرے مذہبی برادری کے جذبات مجروح ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بعض ممالک کے ریاستی سطح پرکئے جانیوالے اقدامات پربھی نظررکھنی چاہیے جن کے ذریعے مخصوص گروپوں اورافرادکونشانہ بنایاجاتا ہے انہوں نے کہاکہ نفرت یابدلے کی آگ سے صرف عدم اتفاق پیدا ہوتاہے امریکی نائب وزیرخارجہ نے انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے وزیرداخلہ کے اقدامات کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ بین الاقوامی این جی اوز کے بارے میں نئی پالیسی سے ان کے کام میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی بلکہ سہولت ملے گی انہوں نے اس حوالے سے حکومت کوا پنے تعاون کا یقین دلایا وزیرداخلہ نے عوامی رابطوں ،پارلیمانی وفود کے تبادلے اورمیڈیا کی سطح پرتعاون بڑھانے پربھی زوردیا۔
خطے میں امن کیسے ممکن ہے ؟چوہدری نثارنے امریکہ کوصاف جواب دے دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...



















































