ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

رینجرز کے اختیارات میں توسیع ،بڑی خبر آگئی

datetime 10  دسمبر‬‮  2015 |

کراچی (آئی پی اے)پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے وزیر اعلی سندھ کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے‘ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو کراچی میں رینجرز کے چھاپے مارنے اور گرفتاریاں کرنے کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے گرین سگنل دیا گیا ہے ۔ سمری پر دستخط کے بعد نوٹیفیکیشن جلدجاری کئے جانے کا امکان ہے۔ ادھر وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے بھی سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل اس بات کا اشارہ دے دیا ، رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے کوئی خوشخبری پر صحافی کے سوال پر وزیر اعلی سندھ نے جواب دیا کہ خوشخبری ہے اور مسئلہ حل ہوجائے گا۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کے ساتھ کوئی تنازع نہیں ہے۔ یاد رہے کہ رینجرز کو ملے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہو چکی۔ چار روز سے کراچی آپریشن کی بڑی کارروائی بھی تعطل کا شکار لیکن معاملہ ہے کہ جوں کا توں ہی ہے۔ سندھ اسمبلی کے جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس میں بھی رینجرز اختیارات کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔وزیر اعلی سندھ کاکہنا تھا کہ رینجرز سے متعلق معاملہ جلد حل کرلیا جائیگا،جبکہ اپوزیشن لیڈر کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات سے متعلق کوئی مسودہ نہیں بھجوایا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کی توثیق کی قرار داد ایجنڈے میں شامل کر لی گئی ہے۔ جس کو بارہویں نمبر پر رکھا گیا ہے ،تاہم اختیارات کے حوالے سے اس قرارداد میں کچھ بھی واضح نہیں۔ سندھ حکومت رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کر چکی ہے۔ آرٹیکل147 کے تحت اس کی صوبائی ایوان سے توثیق کروائی جائے گی۔ اجلاس سے قبل سندھ اسمبلی کے باہر حکومتی اراکین اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے رینجرز کے اختیارات سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔دوسری جانب سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم رہنمائ خواجہ اظہار الحسن ،سید سردار احمد اور عبدالحسیب نے اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم سے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کورینجرز کے اختیارات سے متعلق قرارداد کامسودہ بھجوایا گیا ہے،ایم کیوایم کو کراچی آپریشن پر تحفظات نہیں ،کارکنان کے لاپتہ ہونے پر تحفظات ہیں۔ایوان کی کارروائی میں دیگر اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم فنکشنل، مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی نے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ سے متعلق مشترکہ قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے ،دوسری جانب حسنین مرزا نے بھی رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں بات کی۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کا کہناتھا کہ تحریک انصاف افواج پاکستان کی توہین نہیں ہونے دیگی اور رینجرز کے اختیارات پر ضرور بات کی جائیگی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے چیمبر میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی لیڈر نثار کھوڑو کی زیرصدارت ہوااجلاس میں سندھ اسمبلی کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…