واشنگٹن (آئی این پی )امریکی تفتیشتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ریاست کیلی فورنیا کے علاقے سان برنارڈینو میں ہونے والے حملے میں ملوث جوڑا ایک دوسرے سے آن لائن ڈیٹنگ سے قبل ہی شدت پسندی کی جانب مائل تھا۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کا کہنا ہے کہ تاشفین ملک اور ان کے شوہر سید رضوان فاروق نے 2013 میں ایک آن لائن ڈیٹنگ ویب سائٹ پر جہاد اور شہادت کے حوالے سے باتیں کی تھیں۔ ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ وہ دونوں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں سے متاثر تھے تاہم اس کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیش جاری ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے سان برنارڈینو میں ہونے والا حملہ امریکی سرزمین پر نائن الیون کے بعد سب سے بڑا حملہ تھا جس میں 14 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔پولیس نے اس حملے کے بعد دونوں کا پیچھا کرتے ہوئے انھیں ہلاک کر دیا تھا۔ واشنگٹن میں سینیٹ کی سماعت کے دوران جیمز کومے نے اس جوڑے کو ’اپنی سرزمین سے پیدا ہونے والے پرتشدد شدت پسند‘ قرار دیا اور کہا کہ حملے کی نوعیت کے بارے میں غیرملکی اثرورسوخ کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل ایک اور ایف بی آئی اہلکار کا کہنا تھا کہ تاحال انھیں ایسے شواہد نہیں ملے جس سے ظاہر ہوتا ہو کہ اس حملہ کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی ۔جیمز کومے کا کہنا تھا کہ تفتیش سے ’ظاہر ہوتا ہے وہ معاشے یا آن لائن ڈیٹنگ سے قبل ہی شدت پسند ہو چکے تھے۔‘ اس حوالے سے انھوں نے گذشتہ برس ان کی منگنی سے قبل جہاد کے بارے میں ہونے والی گفتگو کا بھی حوالہ دیا۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کا دائرہ کار بڑھادیا گیا ہے اور اس حملے کے لیے ’معاونت فراہم کرنے، مدد کرنے اور ساز و سامان فراہم کرنے‘ والوں کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔
کیلی فورنیا واقعہ ،حملہ آور میاں بیوی سے متعلق سنسنی خیز دعویٰ سامنا آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































