اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں طالبان سمیت تمام دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لانے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا گیا ہے۔ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے اختتام پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پریس بریفنگ میں مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں شریک ممالک سمیت پوری دنیا افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرے، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کریں۔مشترکہ اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ ہارٹ آف ایشیاممالک کو مشترکہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے مشترکہ طور پر حکمت عملی بنانے کی ضرروت ہے، ہمیں دہشت گردوں کی مالی معاونت کو ختم کرنا ہوگا، افغانستان میں ہمیں طالبان سمیت تمام دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لانا ہوگا، افغان مفاہمتی عمل کے لئے تمام رکن ممالک اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ افغانوں کی زیر قیادت امن عمل میں تعاون کیا جائے، جہاں سے مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹا وہی سے اسے دوبارہ شروع کیا جائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































