جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

دبئی ،زداری ،بلاول ملاقات ،رینجرزکے بارے میں فیصلہ کرلیاگیا،اہم شرط عائد

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/ دبئی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع اور سندھ میں رینجرز کو تعینات کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو بلدیاتی انتخابات کے دوران مہم چلانے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں رینجرز کی سندھ میں مشروط تعیناتی پر وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سندھ اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ 10 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے مرحوم رکن سندھ اسمبلی جمیل بھرگڑی کے لئے دعائے مغفرت کی جائے گی۔ بعد ازاں اجلاس کو 11 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردیا جائے گا۔ 11 دسمبر کو اجلاس میں رینجرز کے حوالے سے بل پیش کیا جائے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے بل پر حمایت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو رینجرز کی جانب سے گرفتاریوں پر تحفظات ہیں۔ اس کے باوجود بل کی حمایت کی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر بل پر اسمبلی میں بحث ہوئی تو رینجرز کی جانب سے گرفتار کرکے ظاہر نہ کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…