جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات میں شکست کا تحریک انصاف پر کیا فرق پڑا ،عمران خان نے بتا دیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور بلدیاتی انتخابات میں شکست سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسلام آباد میں پارٹی کی سنٹرل ایڈوائزی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، کراچی سے خبیر تک عوام کی امیدوں کا واحد مرکز تحریک انصاف ہے۔ قوم اسٹیٹس کو کے مقابلے میں تحریک انصاف کو متبادل کے طور پر دیکھتی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے لئے تمام تر امیدیں پی ٹی آئی سے وابستہ کر رکھی ہیں ، بلدیاتی انتخابات میں صوبائی حکومتوں کا عمل دخل ہوتا ہے ، اس لئے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے باوجود تحریک انصاف پر کوئی فرق نہیں پڑئے گا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ قیادت میرٹ کے ذریعے اوپر آنی چاہئے اسی لئے انہوں نے پارٹی سنبھالنے کے لیے اپنے رشتہ داروں کو تیار نہیں کر رکھا۔ تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں عہدوں کے لئے انتخابی عمل تحریک انصاف کو ملک کی دیگر جماعتوں سے ممتاز کرتا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے براہ رست انتخاب کا طریقہ کار د سود مند ہو گا۔ گزشتہ انتخابات کی غلطیوں سے سابق سیکھ کر انتخابات کرائے جائیں تو پارٹی مضبوط ہوگی۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…