جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں شکست پرتحریک انصاف کے رہنما علی زیدی قربانی کا بکرا بننے کیلئے تیار

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں متحدہ کے ہاتھوں تحریک انصاف کی بدترین شکست کے بعد پی ٹی آئی کراچی کے آرگنائزرعلی زیدی سے استعفی طلب کرلیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کی کراچی میں شکست پرمقامی قیادت سے ناراضی کااظہارکیا ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں شکست سے سیاسی طور پر دھچکا پہنچا ہے۔ دریں اثنا علی زیدی نے کہا کہ ہم آج اسلام آباد جا رہے ہیں، عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ مجھے قبول ہوگا، میں سیاست میں کسی عہدے کیلیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے آیا ہوں۔ ایک سوال پرانھوں نے کہ میرے جس بیان کومتنازع بناکر پیش کیاجارہاہے میں اس پرقائم ہوں، میں تو یہ بھی کہتا ہوں کہ بھارت میں جن لوگوں نے مودی کو ووٹ دیے انھیں بھی شرم آنی چاہیئے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی باضابطہ استعفی دینے کے بجائے ازخود مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کی شکست کی ذمے داری مقامی رہنماو¿ں پر عائد کردی، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد انصاف ہاو¿س کے سامنے مقامی قیادت کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر کارکنوں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے نظریاتی کارکنوں کو نظراندازکیا ہے، عمران خان سے مقامی قیادت غریب ورکرز کو ملنے نہیں دیتی ہے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے، کارکنان نے اس موقع پر گوعارف علوی گو، گو علی زیدی گو اور گو خرم شیرزمان گو کے نعرے لگائے۔پی ٹی آئی کوایم کیو ایم کے ہاتھوں کراچی میں رواں برس یہ دوسری بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم سے مقابلہ کرنے کیلیے تحریک انصاف نے جماعت اسلامی سے مل کر2 جماعتی اتحاد قائم کیا تھا، عمران خان نے انتخابی مہم کی براہ راست مانیٹرنگ بھی کی اور گزشتہ ہفتے اس مہم کے سلسلے میں عمران خان نے کراچی سمیت سندھ بھر کا تفصیلی دورہ کیا تھا، عمران خان کا دورہ کراچی بھی پی ٹی آئی کو شکست سے نہ بچا سکا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…