جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

کون حکومت میں رہے گا کون نہیں،فیصلے کی گھڑی آن پہنچی

datetime 5  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم پاکستان نے حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے اہم حکومتی عہدیداروں کااجلاس طلب کرلیاہے، اجلاس وزارت منصوبہ بندی میں 8دسمبرکومنعقدکیاجائیگا،جس میں وزراءکی کارکردگی اوردیگرامورکابغورجائزہ لیاجائیگا،کارکردگی نہ دکھانے والے وزراءکوکابینہ سے فارغ کرنے کاامکان بھی ظاہرکیاجارہاہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے رواں سال کے اختتام پرحکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے اہم حکومتی عہدیداروں اوروزراء،معاشی ماہرین اوردیگراعلیٰ حکام کااہم اجلاس طلب کیاہے ،جس میں حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کابغورجائزہ لیاجائیگا،حکومت کے وزراءاپنے ڈھائی سالہ کارکردگی وزیراعظم کوپیش کریں گے ،کارکردگی نہ دکھانے والے وزراءکوکابینہ سے فارغ کئے جانے کاامکان ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اس وقت حکومتی وزراءکی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اورذرائع نے مزیدبتایاکہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزراءکوا نکے عہدوں سے فارغ کردیاجائیگاجبکہ معاشی ماہرین سے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں اورپاک چائنہ اقتصادی راہداری کے ھوالے سے بھی اہم مشورے کئے جائیں گے ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ آئندہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…