جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

وزیر داخلہ نے یونان سے ڈی پورٹ پاکستانی واپس بھیجنے کا حکم دے دیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام نے یونان سے ڈی پورٹ کیے گئے 30 غیر تصدیق شدہ افراد اور جہاز کے عملے کو طیارے سے اترنے سے روک دیا۔وزیر داخلہ نے ڈی پورٹیز کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر لائے جانے والے طیارے کو واپس بھیجنے کے احکامات جاری کیے۔وزارت داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے کمشنر سے تمام معاملات طے پانے کے باوجود ایک یورپی ملک کی جانب سے پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، جس کی قطعاً اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک اس غیر اخلاقی، غیر انسانی اور غیر قانونی طریقہ کار کو روکنے کے لیے ہمارے پختہ عزم کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ غیر تصدیق شدہ کوائف پر کسی بھی ملک سے کسی بھی شخص کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کی صورت میں انہیں اسی فلائٹ سے واپس کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کسی بھی ملک کو یہ اجازت نہیں دے گا کہ وہ اس کے بے گناہ شہریوں کو دہشت گرد قرار دے اور ساتھ ہی یورپی یونین سے ڈی پورٹیز کے ری ایڈمشن کا 2010 میں ہونے والا معاہدہ معطل کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔بعد ازاں یورپی یونین کے کمشنر برائے تارکین وطن دیمترس اوراموپولس نے اس حوالے سے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیر داخلہ سے ملاقات کے دوران انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ یورپ سے بے دخل پاکستانیوں کو قانونی طور پر ہی پاکستان بھیجا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…