جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

سودبارے بیان ،صدرممنون مشکلات کاشکار،عدالت نے بڑاحکم جاری کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)سودبارے بیان ،صدرممنون مشکلات کاشکار،عدالت نے بڑاحکم جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ نے سود سے متعلق دئیے گئے بیان پر صدر پاکستان ممنون حسین کو عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست میں صدر کی تقریر کی ویڈیو طلب کرلی، فاضل عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل کیلئے طلب کرلیا ۔گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار مقامی شہری شیخ مبشر عرفان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ26 نومبر کو تقسیم ایوارڈ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ممنون حسین نے اپنی تقریر میں علماءکو سود کے معاملے پر گنجائش نکالنے کا کہا،اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سربراہ کی حیثیت سے دیا گیا ان کا یہ بیان غیر اسلامی ،غیرآئینی و قانونی اور نظریہ پاکستان کے خلاف ہے جبکہ صدر مملکت یہ دینے کے بعد آئین کے آرٹیکل 63 (1)(g )کی روشنی میں منصب صدرات پر فائز رہنے کے اہل نہیں رہے ،ان کو اس عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے لہٰذاعدالت انہیں عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرئے۔عدالت نے دائر کی گئی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے دلائل طلب کرتے ہوئے صدر پاکستان کی جانب سے کی گئی تقریر کی ویڈیو طلب کرتے ہوئے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔درخواست میںصدر پاکستان ممنون حسین ،اسپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین سینٹ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…