جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

”میرے خاندان کی کہی ایک ایک بات سچ نکلی“

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پہلے پرپوزل پر عمران خان کو انکار کر دیا تھا، میرے بھائی نے شادی کی سخت مخالفت اوربڑے ہونے کے ناطے میری اصلاح کی بھی کوشش کی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ پہلے انٹرویو کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت بھی تھی لیکن میرا خاندان عمران خان اور ان کی جماعت کا حمایتی نہیں تھا اور ان کی کہی ہوئی ایک ایک بات سچ ثابت ہوئی۔ شادی کے بعد عمران خان سے یہ ضرور پوچھا تھاکہ کنٹینر وڈیوکی کیا کہانی ہے کیونکہ میری وڈیو تو ہونہیں سکتی تو وہ وڈیو کس کی ہے اور میڈیاکو اس وڈیو کو ضروربرآمدکرنا چاہیے۔عمران سے پہلے انٹر ویوکے بعد پارٹی کے ایک سینئررہنماکی طر ف سے نازیبا موبائل پیغامات بھیجے جانے پر عمران خان کو شکایت کی جس پر انھوں نے مجھ سے معذرت کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ جب عمران خان نے مجھے پرپوز کیا او رمیں نے اس کی وجہ پوچھی تو انھوں نے کہا کہ آپ خود دار ہیں اور اسکی کوئی قیمت نہیں ہوتی، میں نے آپ جیسی خاتون نہیں دیکھی۔انھوں نے کہا کہ پہلا انٹرویو جتناخوشگوار تھا دوسرا انٹر ویو اتنا ہی درد ناک ثابت ہوا۔ مجھے شادی سے پہلے کچھ ایسے اشارے ملے کہ مجھے شادی کے بعد بدنام کیاجاسکتا ہے جس کی وجہ سے میں محتاط بھی ہو گئی تھی لیکن عمران خان نے کہا کہ یہ بزدلی کی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ اگر اعتماد نہیں کرسکتے تو شادی کیوں کرتے ہیں۔ میں نے اپنے لیے اور اپنے بچوں کے لیے عمران سے کوئی خرچہ نہیں لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…