اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے لئے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پارٹی کے قریبی ذرائع اور وزیر اعظم کے رفقاء کے ساتھ بات چیت سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیر اعظم کابینہ میں چند نئے چہرے لانے پر غور کر رہے ہیں اور کابینہ سے ان وزراء کو نکال رہے ہیں ۔ جن کی کارکردگی بہتر نہیں تھی یا ان کی ساکھ کمزور تھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں موجودہ حکومت کے اڑھائی سال پورے ہو جائیں گے اور حکومت اپنی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور ظاہر ہے کہ وزراءکی کارکردگی بھی زیر غور آئے گی حکومت نے چند ماہ قبل وزراءکی کارکردگی کے جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بناءپر یہ مکمل نہ ہو سکا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کارکردگی جائزہ رپورٹ میں بڑی وجہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ہیں جو تمام وزراء کی کارکردگی کی جانچ پڑتال چاہتے تھے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف



















































