مریدکے(آن لائن)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی دھرنا سیاست کا پہلے بھی دھڑن تختہ ہوا تھا اور اب یہ ناکامی کی اتھا ہ گہرائیوں میں جا گرے گی۔ پی ٹی آئی نے ملکی ترقی کے لیے حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے عوامی مفادات کے کاموں میں رکاوٹ پیداکرکے اپنی سیاست کا جنازہ نکال لیا ہے اور اب اس کی تدفین کا عمل باقی ہے۔ میونسپل کمیٹی مریدکے کے چیئر مین کے اہم امیدوار میاں شبیر احمد کی طرف سے چالیس سے زائد کونسلروں کے اعزاز میں ایک سادہ تقریب کے اختتام پر ایم این اے رانا افضال حسین، ضلع کونسل شیخوپورہ کے مضبوط امیدوار رانا احمد عتیق انور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہماری حکومت تاریخی منصوبوں کے ذریعے ملک کو ترقی کی طرف گامز ن کر رہی ہے جبکہ ہمارے وزراءاور کارکن ہمہ وقت عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور دوسری طرف مخالفین رکاوٹیں ڈال کر عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ بھارتی حکمرانوں اور انتہا پسند ہندوو¿ں کی کاروائیوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انتہا پسندانہ ذہن کے باعث ہندوستان کو پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے ممالک کو جنم دینا پڑا تھا اور اب یہ سوچ نہ صرف مودی سرکار کا خاتمہ کر دے گی بلکہ بھارت کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کر دے گی۔ انہوںنے بھارت میں ارجنٹائن کی ہاکی ٹیم سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں اور فنکاروں کے خلاف پر تشدد کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جان لے کہ بھارت کی رگ رگ میں انتہا پسندی سرائت کر چکی ہے۔ رانا تنویر حسین نے فرانس میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی اس لہر سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور کوئی سرحد نہیں ہے۔ قبل ازیں نو منتخب کونسلروں اور یونین کونسل چیئر مینوں ، وائس چیئر مینوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے131میں سب سے ذیادہ امیدواروں نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے ان کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں۔ انہوںنے کہا نو منتخب کونسلر اب کامیابیوں کے جشن منانا چھوڑ دیں اور اپنے عوام کی خدمت کے لیے سر گرم عمل ہو جائیں۔آپ اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ شکست کھانے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہمارا حصہ ہیں وہ بھی اپنی کوتاہیوں کو دور کرکے اپنے علاقہ کے عوام کی خدمت کریں تا کہ آئندہ انتخابات میں عوام ان پر اپنا بھر پور اعتماد کر سکیں۔ اس موقع پر نو منتخب چیئر مین رانا احمد عتیق انور،محمد ارشد ورک، رانا رحمت علی، رانا حسیب عامر،چودھری اعجاز حیدر بھٹی ،سٹی کونسلرز رانا محرم علی،سید اعجاز الحسن شیرازی، میاںکبیر احمد ، میاں آصف نذیر، رانا ماجد نواز، رانا حسن رضا ٹیڈی، شیخ نثار احمد ناز، شیخ قاسم ریاض، محمد رمضان بھولا، ماسٹر محمد رمضان، چودھری محمد اکرم چاہل، شیخ قدیر احمد، سیٹھ افضال احمد،نذر حسین نذر، افضال احمد بھلہ، رانا ریاض احمد خاں، رانا محمد نواز، رانا قیصر زمان، رانا بابر حسین ایڈووکیٹ ،رانا عدنا ن علی، ملک شبیر احمد، رانا عظمت علی، محمد انور بٹ، ملک عبد الرشید، میاں ناصر صدیق،رانا غلام علی ،رانا محمد علی ،نارنگ منڈی سے ملک محمد یوسف، ملک محمد عارف سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔
رانا تنویر نے تحریک انصاف کی سیاست کا جنازہ نکال دیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب اب ہر گھر کو صفا ئی کی فیس دینا ہو گی،ماہانہ 5 ہزار روپے ...
-
طلبہ کی موجیں: سکولوں میں چھٹیاں 31 اگست تک بڑھنے کا امکان
-
لاہور: شوہر کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کی پلاننگ کرنیوالا چوتھا ملزم بھی ہلاک
-
پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ اُڑ گئی، ساتھیوں سمیت پارٹی بدل لی
-
وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
-
علی امین گنڈا پور پیشکش لے کر گئے توعمران خان نے جوتی اتار لی تھی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
فیصل آباد سے آزاد کشمیر جانیوالی خاتون زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار
-
’’2 ہزار ارب کی کرپشن، بیوروکریٹس، سیاست دانوں، ٹھیکیداروں کی فہرستیں تیار کی جا رہی ...
-
راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ کا خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف
-
پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا
-
پسند کی شادی پر قانونی چارہ جوئی نہ کیا کریں، بری بات ہے: چیف جسٹس ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب اب ہر گھر کو صفا ئی کی فیس دینا ہو گی،ماہانہ 5 ہزار روپے تک صفائی فیس وصول کرنیکافیصلہ
-
طلبہ کی موجیں: سکولوں میں چھٹیاں 31 اگست تک بڑھنے کا امکان
-
لاہور: شوہر کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کی پلاننگ کرنیوالا چوتھا ملزم بھی ہلاک
-
پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ اُڑ گئی، ساتھیوں سمیت پارٹی بدل لی
-
وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
-
علی امین گنڈا پور پیشکش لے کر گئے توعمران خان نے جوتی اتار لی تھی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
فیصل آباد سے آزاد کشمیر جانیوالی خاتون زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار
-
’’2 ہزار ارب کی کرپشن، بیوروکریٹس، سیاست دانوں، ٹھیکیداروں کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں‘‘
-
راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ کا خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف
-
پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا
-
پسند کی شادی پر قانونی چارہ جوئی نہ کیا کریں، بری بات ہے: چیف جسٹس پاکستان
-
بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی، دریائے چناب اور جہلم میں سیلاب کا خدشہ
-
پاکستان میں جوئے اور شرط لگانے والی 184 ویب سائٹس اور ایپس بلاک