جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ،حکومت کے ارسطوئو ں کا عجیب فیصلہ

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاریخی بلدیاتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں، لیکن وفاقی حکومت نے 30 نومبر کوعام تعطیل کا اعلان نہیں کیا، شہریوں کی بڑی تعداد ملازمت پیشہ ہے ،ووٹ کیسے ڈالیں گے ؟۔وفاقی دارلحکومت میں ملکی پارلیمانی تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں،شہریوں کو مقامی حکومت کی صورت میں اقتدار میں حصے ملنے کی وجہ سے ووٹرز کا جذبہ دیدنی ہے،مگر اس پر وفاقی حکومت کے چھٹی نہ دینے کے فیصلے سے اوس پڑ گئی ہے۔حکومت کے ارسطوئو ں نے عجیب فیصلہ کر ڈالا کہ 30 نومبر کو عام تعطیل نہیں ہو گی ،تعلیمی اداروں کے سوا سرکاری دفاتر کھلے رہینگے،پولنگ کا وقت ہے صبح 7 بجے سے شام ساڑھے 5بجے تک جبکہ سرکاری دفاتر کے اوقات کارصبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہیں ،سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد ووٹ کیسے ڈالے گی یہ بات بھی وفاقی حکومت کے کرتا دھرتا نہیں سمجھ پائے ہیں۔انہوں نے عام تعطیل نہ کرنے کی بھی عجیب منطق بتائی ہے کہ 3 چھٹیاں ایک ساتھ ہو جائیں گے تو سرکاری ملازم چھٹیاں منانے شہر سے باہر چلے جائیں گے۔وفاقی حکومت کے بڑے بڑے دماغوں نے سرکاری ملازمین کی دفاتر میں حاضری تو یقینی بنا لی مگر شہریوں کی کتنی بڑی تعداد کو حق رائے دہی سے محروم کیا جا رہا ہے،جس کا کسی کوبھی ذرا خیال ہے نہ ہی ملال ہے روسی حکام کا کہنا ہے کہ صدرپوٹن کالز اس لییریسیونہیں کررہیکیونکہ ترکی واقعہ پر باضابطہ معافی مانگنے کے لیے تیارنہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…