ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

دہشتگردی کے مسئلے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ،نوازشریف

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

ویلیٹا(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، آپریشن ضرب عضب کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، قومی اتفاق رائے سے دہشت گردی کے نظریے کو کامیابی سے شکست دی گئی، دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ وہ ہفتہ کو دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں انتہاء پسندی اور تشدد کے خاتمے کے حوالے سے ریٹریٹ سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کے سربراہان شریک ہوئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، انسانی جان لینے اور پرتشدد کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا، پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پچاس ہزار جانوں کی قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دو سال قبل شدت پسندوں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز کیا، آپریشن کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، قومی اتفاق رائے سے دہشت گردی کے نظریے کو کامیابی سے شکست دی گئی ، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…