جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بغیر اجازت ریلی نکالنے اور جلسہ کرنے پر 2 ہزار افراد کیخلاف مقدمہ درج

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں اجازت کے بغیر ریلی نکالنے اور جلسہ کرنے پر ایم کیو ایم رہنماﺅں سمیت 2 ہزار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایم کیو ایم کے رہنماوں سمیت 2ہزار پر مقدمہ تھانہ سولجر بازار میں جو سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں سڑک بند کرنے، ٹریفک روکنے اور لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔ایم کیو ایم کے جن 10 رہنماﺅں کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے، ان میں فاروق ستار ،حیدر عباس رضوی ،وسیم اختر، نسرین جلیل، واسع جلیل، محمد حسین ،کمال پاشا، کنور نوید ، فیصل سبزواری اور خالد شامل ہیں۔مقدمے کی وجہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کی جانب سے نکالی گئی ریلی بنی ، جس کا مقصد پارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج تھا ، ریلی کے شرکا رینجرز ہیڈ کوارٹر جانا چاہتے تھے ،لیکن نمائش پر پولیس نے انھیں روک لیا۔ اس دوران ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا ، ریلی روکے جانے پر شرکا نے نمائش پر دھرنا دے دیا اور کچھ دیر پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…