منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاسپورٹ کے حصول کیلئے آن لائن نظام متعارف کرایا جارہا ہے، چوہدری نثار

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول کے لئے جلد آن لائن نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لئے آن لائن نظام متعارف کرایا جارہا ہے جب کہ (ن) لیگ کی حکومت سےقبل پاسپورٹ عملہ ایوان صدراوراعلیٰ حکام کےگھرجاتاتھا تاہم اب پاسپورٹ کے حصول کے لئے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے کراچی، لاہور، راولپنڈی اوراسلام آباد میں پاسپورٹ کی گھر پر ترسیل کا عمل شروع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹس کی تجدیدی مدت 5 سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے، سندھ ،بلوچستان اورخیبرپختونخوامیں نئے پاسپورٹ آفس قائم کئے جارہے ہیں اورعملے کو اچھی کارکردگی پر ترقی دی جائے گی۔وفاقی وزیرداخلہ نے ایوان میں نادرا سے متعلق کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نادرا میں اصلاحات کے لئے اقدامات کئے ہیں، گزشتہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کئے گئے جب کہ 12-2011 کے دوران نادرا کو 1.7 ارب خسارے کا سامنا تھا تاہم اب ملک بھر میں ارکان کی مشاورت سے نادرا کے نئے دفاتر کھولے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کا حصول ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے،وزارت سنبھالی تو5 لاکھ پاسپورٹس کی تیاری زیرالتوا تھی لیکن انتھک کوششوں کے بعد صرف دو مہینے میں زیرالتوا پاسپورٹ کی فراہمی ممکن بنائی اور پاسپورٹ دفاتر میں بد عنوان عملے کو ملازمت سے فارغ کر کے کارروائی کی، پاکستان بھر میں 95 پاسپورٹ دفاتر ہیں جن کی تعداد بڑھا کرایک سال میں ملک کے ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…