اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے 40 ارب روپے کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی ہدایت کر دی ہے وزارت خزانہ کی طرف سے بھیجی گئی ٹیکس میں اضافے کی تجویز پر وزیر اعظم نے منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سہہ ماہی کے محصولات میں 40 ارب کی کمی کو پورا کرنے کے لئے وزارت خزانہ نے تین مختلف چیزوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی جس میں پرتعیش چیزوں کی درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی ، انکم ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے تجویز کو منظور کرتے ہوئے فوری ٹیکس وصولی اور محصولات میں کمی کو پورا کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ دو دن میں اکنامک کوآرڈینیشن میٹنگ کے دوران ٹیکس لگانے کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی اور ایف بی آر کو ایس آر او جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں گے۔ ایف بی آر اور حکومت نے ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور 5 سے 10 فیصد لگانے سے محصولات کی کمی پورا کیا جا سکتا ہے۔ پرتعیش چیزوں میں سگریٹ ، مشروبات اور چاکلیٹ وغیرہ شامل ہیں جن پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔
وزیر اعظم کی 40 ارب روپے کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی ہدایت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا



















































