جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیرکے کٹھ پتلی وزیراعلی کی رہائشگاہ پرسبزہلالی پرچم لہرا دیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے کٹھ پتلی وزیراعلی کی رہائشگاہ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اننت ناگ میں 3 کشمیری نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہیں گزشتہ روز بھارتی فوج نے عسکریت پسند قراردے کرایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا۔ نمازجنازہ کے بعد ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور بھارتی قبضے کے خلاف اورآزادی کے حق میں نعرے لگائے جب کہ اس موقع پر نوجوانوں نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرا دیا۔اس موقع پرمشتعل مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے بج بیھارا کے علاقے میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مفتی سعید کے آبائی گھرجاپہنچے اور وہاں بھی بھرپوراحتجاج کیا جب کہ کسی حریت پسند نے وزیراعلیٰ کے آبائی گھر پر بھی پاکستان کا جھنڈ الہرا دیا جسے بعد ازاں ہٹا لیا گیا تاہم ریاستی حکومت یا سیکیورٹی اداروں نے اس حوالے سے کسی قسم کا ردعمل ظاہرنہیں کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کشمیر میں ایک بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دے کر شہید کردیا تھا جس کے خلاف آج کشمیر کے مختلف اضلاع میں شٹرڈاو¿ن ہڑتال کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…