اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ 5 دسمبر کو اپنے گھروں سے 2013کے جذبے کے ساتھ نکلیں اور تحریک انصاف کو ووٹ دے کر اسٹیس کو کی جماعتوں کو شکست دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ اپنے ٹویٹ میں کیا ہے عمران خان نے کہا ہے کہ عوام بلدیاتی الیکشن میں اپنے گھروں سے نکلیں اور ووٹ کی طاقت سے اسٹیس کو کے بتوں کو توڑ دیں ، عوام 2013کے جذبے کا مظاہرہ کریں اور صرف تحریک انصاف کو ووٹ دیں ، دریں اثناءپی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزرسابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عمران خان کو پہلے اور دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی رپورٹ پیش کی ہے جسمیں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے مرحلے کی نسبت دوسرت مرحلے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ، پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کو 42فیصد نشستیں ملی جبکہ تحریک انصاف کو 13فیصد تاہم دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف نے ن لیگ کا مارجن کم کیا اور ن لیگ کو 45اور تحریک انصاف کو 15فیصد نشستیں ملی ، رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو 332چیئرمین و وائس چیئرمین کی نشستیں ملی ہیں ۔
لوگ 5 دسمبر کو اپنے گھروں سے 2013کے جذبے کے ساتھ نکلیں،عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































