جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

افغان طالبان کا مفاہمتی عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آئی این پی) افغان طالبان نے مفاہمتی عمل پر مشتمل سیاسی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،شیر محمد عباس ستنگزئی کو سیاسی دفتر کا باقاعدہ سربراہ مقرر کر دیا گیااور مولوی عبدالسلام حنفی کو سیاسی دفتر کا نائب مقرر کر دیئے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے سیاسی مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے شیر محمد عباس ستنگزئی کو سیاسی دفتر کا باقاعدہ سربراہ مقرر کر دیا گیااور مولوی عبدالسلام حنفی کو سیاسی دفتر کا نائب مقرر کر دیئے گئے ہیں، جس کے بعد مذاکراتی عمل جلد شروع ہونے کی توقع ہے،سیاسی دفتر کے سربراہ اور نائب سربراہ کا انتخاب رہبری شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا۔ افغان طالبان کے ترجمان کے مطابق سید طیب آغا کے استعفے کے بعد شیر محمد عباس سیاسی دفتر کے نگران تھے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل افغان حکومت اور طالبان میں مفاہمتی عمل شروع ہوا تھا،پاکستان نے مصالحتی عمل میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، مذاکرات کے دو دورمری میں ہوئے تھے تاہم ملا عمر کی انتقال کے خبر کے بعد افغان مفاہمتی مذاکراتی عمل معطل ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کی بھرپور حمایت کی اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…