واشنگٹن(نیوزڈیسک) آرمی چیف نے امریکی وزیرخارجہ ملاقات کی جس میں جنرل راحیل شریف نے جان کیری پر مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات سمیت خطے میں استحکام اور سیکیورٹی سمیت افغانستان اور بھارت کی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی جب کہ اس دوران افغان مفاہمتی عمل، چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے باہمی دلچسپی اور احترام پر مبنی پاک،امریکا تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کودُہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا سے باہمی دلچسپی اور احترام پرمبنی مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جان کیری سے ملاقات میں علاقائی سلامتی سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور پاک بھارت تعلقات سمیت مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر بھی زوردیا جب کہ اس موقع پر جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاکستان سے تعلقات دوسرے ملکوں سے مشروط نہیں ہیں اور امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرتا ہے۔
آرمی چیف کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































