جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

افغان یونیورسٹی طلبہ اور داعش کے مابین رابطے، تفتیش جاری

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (نیوزڈیسک) کابل سے بدھ اٹھارہ نومبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر قابض اور افغانستان میں اپنے قدم جمانے کی کوششوں میں مصروف عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ یا داعش کے حق میں ایک مظاہرہ کرنے پر جن دو درجن سے زائد یونیورسٹی طلبہ کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کے بارے میں اس حوالے سے چھان بین جاری ہے کہ آیا ملکی یونیورسٹیوں کے ان نوجوان طالب علموں اور داعش کے مابین باقاعدہ رابطے پائے جاتے ہیں۔ہندوکش کی اس ریاست کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ترجمان جاوید فیصل نے آج کہا کہ کابل حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس امر کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے طور پر افغان یونیورسٹیاں شدت پسندانہ سرگرمیوں کا گڑھ نہ بنیں۔
داعش کے حق میں مظاہرہ کرنے پر جن 27 افغان یونیورسٹی طالب علموں کو اسی ہفتے گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے چند روز قبل داعش یا دولت اسلامیہ کے حق میں مظاہرہ کیا تھا اور ان کا تعلق مشرقی افغان شہر جلال آبا دکی ننگرہار یونیورسٹی سے بتایا گیا ہے۔افغانستان کی نیشنل انٹیلیجنس ایجنسی کے مطابق جن طالب علموں کو حراست میں لیا گیا ہے، ان کے قبضے سے حکام نے چھاپے کے دوران مختلف طرح کے پرچم اور کئی طرح کا دہشت گردانہ مواد بھی برآمد کیا تھا۔ ان طالب علموں نے ننگرہار یونیورسٹی کیمپس کی حدود میں داعش کی حمایت میں مظاہرہ گزشتہ ہفتے کیا تھا۔داعش کے عسکریت پسند صوبے ننگرہار میں کافی حد تک اپنے قدم جما چکے ہیںایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسلامک اسٹیٹ کی حامی مقامی عسکریت پسند تنظیموں اور گروپوں کے جہادیوں نے اس سال کے دوران خاص کر مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں کافی حد تک نہ صرف اپنی موجودگی کو یقینی بنایا ہے بلکہ وہ وہاں اپنے قدم جمانے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔
داعش کے حامی عسکریت پسند گروپوں کے ان جہادیوں کی اکثر افغان طالبان اور ملکی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوتی رہتی ہیں اور ان کے بارے میں سکیورٹی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سرحد کے قریب افغان علاقوں میں چند اضلاع پر کنٹرول بھی حاصل کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…