جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ سے قلمدان واپس لے لیا گیاوہ بے محکمہ وزیررہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات کے دوران سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ سے قلمدان واپس لے لیا ہے۔وہ بے محکمہ وزیررہیں گے۔سندھ حکومت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک سرکاری افسران کو بلوا کر ناصر حسین نے وزیر بلدیات کا قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کروادیا۔ محکمہ سروسزاینڈجنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ناصر حسین شاہ بے محکمہ وزیر رہیں گے جب کہ وزیر بلدیات کا قلمدان وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے پاس رہے گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت وزیربلدیات ناصر حسین شاہ سے ناراض تھی اس لئے ان سے قلمدان واپس لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو ناصر شاہ اور ان کے بیٹوں سے متعلق پارٹی کو شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ واضح رہے کہ ناصر حسین شاہ کو 23 جولائی 2015 کو محکمہ بلدیات کا قلم دان سونپا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…