واشنگٹن (نیوزڈیسک)فرانس کی قومی فضائی کمپنی ‘ائر فرانس’ کی امریکہ سے پیرس آنے والے دو پروازوں کو بم کی اطلاع پر منگل رات گئے امریکا اور کینیڈا کے دو مختلف ہوائی اڈوں اتار لیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ائر فرانس کی لاس اینجلس سے پیرس روانہ ہونے والی پرواز کو بم کی اطلاع پر امریکی ریاست یوٹا کے سالٹ لیک سٹی میں اتار لیا گیا جبکہ واشنگٹن سے پیرس کے لئے روانہ ہونے والی پرواز کو کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں اتار لیا گیا۔ائر فرانس نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ دونوں پروازوں کی روانگی کے بعد نامعلوم شخص کی جانب سے ان میں بم کی اطلاع ملی تھی۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ سلامتی سے متعلق تمام قواعد پر عمل درآمد کے بعد ہم نے حفظ ما تقدم اور مکمل سیکیورٹی معانئے کے لئے دونوں جہازوں کی سالٹ لیک سٹی اور ہیلی فیکس میں لینڈنگ کی درخواست کی۔دونوں پروازیں ورجینیا میں بحفاظت اتر چکی ہیں۔فیڈرل ایوی ایشن کے ترجمان نے اے ایف پی کو تصدیق کی ہے کہ پرواز 65 کو سالٹ لیک شہر کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ پرواز بحفاظت اتر چکی ہے لیکن خاتون ترجمان نے سیکورٹی خطرے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔کینیڈا کے نشریاتی ادارے سی بی سے نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پرواز کو کیوں موڑا گیا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے؟ پرواز کو نووا سکوٹیا کے مقام پر اتار لیا گیا ہے اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر لاس اینجلس سے اڑنے والی پرواز کے بارے میں کافی تبصرے کیے گئے کہ جب یہ پرواز یوٹا ہوائی اڈے پر اتری تو ہوائی اڈے پر پولیس گاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔سی این این نے فیڈرل ایوی ایشن کے حوالے سے بتایا کہ اس پرواز کو سیکورٹی خدشات کی بنا پر سالٹ لیک شہر موڑا گیا تھا۔
بم کی افواہ : ایئر فرانس کی امریکہ سے پیرس آنے والی دو پروازوں کے رخ تبدیل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...
-
آئی فون 18 سیریز کی ممکنہ قیمت میں بڑا اضافہ متوقع
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا



















































