ڈبلن(آن لائن)سمارٹ فون اور کمپیوٹر بنانے والی امریکی کمپنی ”ایپل“ نے آئرلینڈ میں سال 2017 ءکے وسط تک مزید ایک ہزار ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کا یورپی ہیڈکورٹرز آئرلینڈ کے جنوبی شہر کورک میں ہے جہاں ایپل ملازمین کی تعداد 5 ہزار ہے۔رپورٹ کے مطابق ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے ٹرینیٹی کالج ڈبلن یونیورسٹی میں ایک لیکچر کے دوران کہا کہ ہم اگلے ڈیڑھ سال میں آئرلینڈ میں ایپل ملازمین کی تعداد بڑھا کر 6 ہزار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ یورپ میں ہمارے ملازمین کی تعداد کا ایک چوتھائی ہے اور ہم اس میں مزد اضافہ جاری رکھیں گے۔ کک نے آئرش وزیراعظم سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئرش وزیراعظم نے کہا کہ ایپل کا مزید ملازمتیں فراہم کرنے کا منصوبہ آئرلینڈ کی اقتصادی بحالی کا مظہر ہے۔
امریکی کمپنی ” ایپل “ کا ملازمین کیلئے انتہائی اہم اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...
-
5 ہزار ،1 ہزار روپے کے نوٹ کو تیار کرنے پر کتنی لاگت آتی ہے؟حکام اسٹیٹ بینک نے بتا دیا



















































