بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

میٹروبس سروس کو چور پڑگئے ،مقدمہ درج

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) میٹرو بس سروس کو چور پڑگئے ،فیض آباد اسٹیشن سے رات گئے 5لاکھ روپے چوری ہوگئے ،فیض آباد بوتھ نمبر 1لاک ہونے کے باوجود نامعلوم چور سیف سے پیسے لے اڑے تھانہ آئی نائن پولیس نے اسٹیشن مینجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ بطور ثبوت فراہم کی گئی ویڈیو سے بھی چوروں کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔ خبر رسان ادارے کو حاصل معلومات کے مطابق میٹرو بس سروس کو چور پڑگئے۔فیض آباد اسٹیشن سے رات گئے 5لاکھ روپے چوری ہوگئے۔فیض آباد بوتھ نمبر 1لاک ہونے کے باوجود نامعلوم چور سیف سے پیسے لے اڑے تھانہ آئی نائن پولیس نے اسٹیشن مینجر بلال زیدی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ بطور ثبوت فراہم کی گئی ویڈیو سے بھی چوروں کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔نامعلوم دو چوروں نے منہ پر ماسک جبکہ جسم بھی چھپایا ہواتھا تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق ایک چور نے شلوار قمیض جبکہ دوسرے نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔خبر رساں ادارے کے رابطہ کرنے پر تھانہ آئی نائن پولیس کے تفتیشی افسر عاشق حسین نے بتایاکہ میٹرو اسٹیشن پر رات گئے چوری کی گئی ہے جس کامقدمہ نمبر 425/15 نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 380کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ تفتیش کی جارہی ہے تاہم کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے چونکہ چوروں نے منہ اور جسم مکمل طورپر چھپارکھاتھا جبکہ سی سی ٹی وی ویڈیو پر کام جاری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…