لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ پیرس حملوں سے شام میں فوج فضائی کارروائی کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگئی ۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ سے شام میں فضائی کارروائیوں کے حوالے سے قرار داد منظور کرانے کے لیے وہ جامع حکمت عملی اپنائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرس حملوں سے برطانیہ کا کیس مضبوط ہوگیا ، شام میں داعش کیخلاف جاری فضائی کارروائیوں کا حصہ بنیں گے ۔ اس معاملے پر پارلیمنٹ سے ووٹنگ کرائی جائیگی ۔داعش سے نمٹنے کیلئے ہمیں مزید کچھ کرنا پڑےگا، اپنے ملک کی حفاظت کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے ۔ ہمیں شامی شہر رقا میں داعش کے سر کو کچلناہوگا۔برطانوی پارلیمنٹ نے 2013 میں شامی فوج کیخلاف فضائی حملوں کی قرار داد مسترد کردی تھی ، عراق میں بھی داعش کے خلف جاری فضائی کارروائیوں کیلئے پارلیمنٹ نے قرار داد منظور کی تھی ، جس کے بعد برطانیہ ابھی بھی اس اتحاد کا حصہ ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق



















































