بماکو(نیوزڈیسک)دنیا میں بہت بہت امیر ترین شخصیات گزری ہیں لیکن سات سو سال قبل ایک ایسا مسلمان بادشاہ بھی گزرا ہے جن کو آج بھی دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور سات سو سال گزرنے کے بعد آج بھی کوئی ان کے برابر کی دولت کا مالک نہیں بن سکا ہے ۔14وہیں صدی عیسوی کے دوران افریقہ کے ایک غر یب ملک مالی کے بادشاہ مانسا موسیٰ 400ارب ڈالزر کے مالک تھے جوکہ آج بھی دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر ہیں ۔العریبہ کے مطابق سلیبرٹی نیٹ ورتھ کی جانب سے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ابن خلدون ،العمری اور ابن بطوطہ جیسے مسلمان مورخین نے بھی مالی کے بادشاہ کے بارے میں اپنی کتابوں میں تفصیل سے لکھاہے۔مورخین کا کہناہے کہ ان کی دولت وثروت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سنہ 1324ءمیں اس نے اپنے ملک کے 60 ہزار افراد کے ہمراہ حج کا سفر کیا تھا۔ ان میں سے بارہ ہزار افراد کو کئی ٹن سونا اور ہیرے جواہرات اٹھوائے گئے تھے، وہ جہاں جاتے سونے اور ہیروں کے انبار لگا دیتے، جس کے باعث ان کے راہ میں آنے والے شہروں میں سونے کی اتنی ریل پیل ہوگئی کہ کئی سال تک سونے کی قیمتیں نچلی ترین سطح پرآ گئی تھیں۔دوسری جانب اخبار الشرق الاوسط بھی سلیبرٹی نیٹ ورتھ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھتاہے کہ دنیا کے دولت مند افراد کی فہرست میں شہنشاہ مالی مانسا موسیٰ آج بھی دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سرفہرست ہیں کیونکہ کوئی شخص یا خاندان ان کے مجموعی اثاثوں کے برابر نہیں پہنچ سکا ہے۔ روتھ چائلڈ 350 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں روتھ چائلڈ 18 ویں صدی عیسوی میں یورپ کے امیر ترین شخص مانے جاتے تھے۔امریکی جون روک فیلر ماضی اور حال کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔ وہ 1839ءمیں پیدا ہوئے اور 1937ء میں وفات پائی۔ ان کے مجموعی اثاثوں کی مالیت340 ارب ڈالرہے۔ ایک دوسرے سکاٹش نژاد امریکی آنڈرو کارینگی 310 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبرپرہیں۔ رپورٹ کے مطابق خود کو ’شہنشاہ افریقہ‘ قرار دینے والے مقتول لیبیائی لیڈر کرنل معمر قذافی 200 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ آٹھویں امیر ترین شخص ہیں۔ امریکی بزنس جریدے’فوربز’ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سافٹ ویئر کمپنی کے بانی بل گیٹس 136 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ بارہویں، میکسیکو کے لبنانی نژاد کارلوس سلیم حلو 68 ارب ڈالرز کے ساتھ بائیسویں اور امریکی وارن بافیٹ 64 ارب ڈالرز کے ساتھ پچیسویں امیر ترین شخص ہیں۔
دنیا کی تاریخ کا امیرترین آدمی وہ مسلمان جو جس شہر سے گزرتا ہے اس قدر سونا بانٹتا کہ وہاں اس کی قیمت گر جاتی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































