بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ناجائز اثاثے ،پیپلزپارٹی کی اہم رہنما کو ریلیف مل گیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی راحیلہ بلوچ کی نیب کے روبرو ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں زیر التواءانکوائری میں ضمانت منظور کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات جاری رکھی جائیں ، ثبوت ملنے پر گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کیا جائے ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ اور جسٹس مرزا وقاص رف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔راحیلہ بلوچ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب حکام نے اس کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری شروع کر رکھی ہے ، جس میں وہ پیش بھی ہو رہی ہیں تاہم تحقیقات کے نام پر انہیں ہراساں کیا جار ہا ہے اور خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔نیب حکام کا کہنا تھا کہ راحیلہ بلوچ نے بطور رکن اسمبلی اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنائے ۔ عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے بطور زر ضمانت جمع کروانے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ راحیلہ کے خلاف انکوائری جار ی رکھیں تاہم ٹھوس شواہد ملنے پر گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…