بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

64اہم سیاستدانوں اورمعروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثوں کی واپسی ،حتمی اقدام ہوگیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وزاعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، پرویز الٰہی سمیت 64سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف،شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف ، عمران خان ، چوہدری شجاعت حسین،پرویز الٰہی ،سردار ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،نجم سیٹھی،میاں منشائ،عاصمہ جہانگیر،شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر اور شیخ رشید سمیت دیگر نے چار سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں ایک سو انچاس جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ان سیاستدانوں کی طرف سے بیرون ملک بینکوں میں رکھے گئے پیسے وطن واپس لا کر ملک کی حالت تبدیل کی جا سکتی ہے اور حقیقی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 27نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…