بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کی ٹانگیں کوئی نہیں کھینچ رہا خودسلپ ہورہے ہیں

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے رہنما عمران فوبیا کا شکار ہیں،وزیراعظم کی ٹانگیں کوئی نہیں کھینچ رہا وہ خود سلپ ہورہے ہیں، وزیراعظم کا اشارہ سول ملٹری تناﺅ کی طرف ہوسکتا ہے، نواز شریف کی ٹانگیں کھینچنے کی بات دراصل اپنی نالائقی کا رونا ہے، وزیراعظم کا ٹانگیں کھینچنے کا بیان اپنے وزراءکیلئے بھی ہے کہ آپس میں لڑ کر پارٹی کو کمزور نہ کیا جائے، داعش کی بڑھتی کارروائیوں کے بنیادی ذمہ دار سعودی عرب اور ایران ہیں، نائن الیون کے بعد امریکی پالیسیوں نے افغا نستا ن، عراق، لیبیا اور شام کو تباہ کردیا ہے۔معروف تجزیہ کاروں بابر ستار، امتیاز عالم، شہزاد چوہدری، سلیم صافی، حسن نثار اور مظہر عباس نے ان خیالات کا اظہاایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرامیں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کہ وزیراعظم کا یہ خدشہ کتنا درست ہے کہ ان کی ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما عمران فوبیا کا شکار ہیں،وزیراعظم اپنی تقریروں میں دھرنے کا ذکر اور عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید ضرور کرتے ہیں، وزیراعظم نے تقریر میں غیرضروری بات کی ہے، نواز شریف کی حکومت ختم کرنے کیلئے کہیں کوئی سازش نہیں ہورہی ہے، وزیراعظم کی ٹانگیں کوئی نہیں کھینچ رہا وہ خود سلپ ہورہے ہیں، اگر ڈاکٹر عبدالمالک کی حکومت کو مزید چلنے دیا گیا تو بلوچستان میں مسلم لیگ ن میں بڑی تقسیم ہوسکتی ہے۔ امتیاز عالم نے کہا کہ سیاست میں حکومت کی ٹانگیں کھینچنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا، یہ تو سیاسی مخالفین کا کام ہوتا ہے، اس وقت کوئی سیاسی قوت وزیراعظم کی ٹانگیں نہیں کھینچ رہی، وزیراعظم کا اشارہ سول ملٹری تناﺅ کی طرف ہوسکتا ہے، حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کا مطلب پاکستان کی ٹانگیں کھینچنا نہیں ہے۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ٹانگیں کھینچنے کی بات دراصل اپنی نالائقی کا رونا ہے، ان کا ٹانگیں کھینچنے کا خدشہ بے بنیاد ہے، یہ منصوبوں کا سنگ بنیاد ایسے رکھتے ہیں جیسے تاج محل مکمل ہوگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…