منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

عمراکمل نے ساری زندگی جتنی کمائی نہیں کی ،جتنے کانوٹس بھجوادیا،ریچل خان

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )معروف ماڈل ریچل خان کھل کرعمراکمل کے خلاف میدان میں آگئیں ہیں اورقومی کرکٹر عمر اکمل اور ماڈل ریچل خان کے درمیان تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ریچل خان کی جانب سے گزشتہ دنوں عمر اکمل پر الزام لگایا گیا تھا کہ ناروے میں ایک تقریب کے دوران عمر اکمل نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس پر انہوںنے قومی کرکٹر کو تھپڑ دے مارا تھا۔عمر اکمل نے آج ریچل کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں اپنے وکیل کے ذریعے50کروڑ روپے کے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوایاتھا جس میں کہا گیا کہ ریچل خان نے میری ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچایا ہے جس پر وہ یا تو 15دن میں تحریری معافی مانگیں یا پھر ہرجانہ ادا کریں جس پر ماڈل نے انتہائی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے عمر اکمل نے کوئی پچاس کروڑ کا نوٹس بھجوایا ہے ،جو کہ ابھی تک مجھے موصول نہیں ہوا۔ریچل خان کا کہنا ہے کہ عمراکمل نے بدتمیزی بھی میرے ساتھ کی ہے اور نوٹس بھی مجھے بھجوا دیا ہے۔عمر اکمل کی جانب سے نوٹس بھجوائے جانے پر انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ثبوتوں کے ساتھ نہ صرف میڈیا سے گفتگو کریں گی بلکہ کئی اہم انکشافات بھی کریں گی۔ماڈل کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کیخلاف ثبوت پیش کرنے کے بعد اپنے وکیل کے ذریعے کرکٹر کو کو ایک ارب روپے کا لیگل نوٹس بھی بھجواﺅں گی۔انہوں نے 50کروڑ روپے کی رقم پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل نے پوری زندگی میں اتنے پیسے نہیں کمائے ہوں گے جتنے کا انہوں نے نوٹس بھیجا ہے۔02

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…