اسلام آباد (نیوز ڈیسک )قومی کرکٹر عمر اکمل اور ماڈل ریچل خان کے درمیان تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ریچل خان کی جانب سے گزشتہ دنوں عمر اکمل پر الزام لگایا گیا تھا کہ ناروے میں ایک تقریب کے دوران عمر اکمل نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس پر انہوںنے قومی کرکٹر کو تھپڑ دے مارا تھا۔عمر اکمل نے آج ریچل کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں اپنے وکیل کے ذریعے50کروڑ روپے کے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوایاتھا جس میں کہا گیا کہ ریچل خان نے میری ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچایا ہے جس پر وہ یا تو 15دن میں تحریری معافی مانگیں یا پھر ہرجانہ ادا کریں جس پر ماڈل نے انتہائی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے عمر اکمل نے کوئی پچاس کروڑ کا نوٹس بھجوایا ہے ،جو کہ ابھی تک مجھے موصول نہیں ہوا۔ریچل خان کا کہنا ہے کہ عمراکمل نے بدتمیزی بھی میرے ساتھ کی ہے اور نوٹس بھی مجھے بھجوا دیا ہے۔عمر اکمل کی جانب سے نوٹس بھجوائے جانے پر انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ثبوتوں کے ساتھ نہ صرف میڈیا سے گفتگو کریں گی بلکہ کئی اہم انکشافات بھی کریں گی۔ماڈل کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کیخلاف ثبوت پیش کرنے کے بعد اپنے وکیل کے ذریعے کرکٹر کو کو ایک ارب روپے کا لیگل نوٹس بھی بھجواﺅں گی۔انہوں نے 50کروڑ روپے کی رقم پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل نے پوری زندگی میں اتنے پیسے نہیں کمائے ہوں گے جتنے کا انہوں نے نوٹس بھیجا ہے۔
عمر اکمل نے ساری زندگی اتنے پیسے نہیں کمائے جتنے کا نوٹس بھجوایا ،ریچل خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































