اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اردو ادب بہترین ناول نگار سے محروم ہو گیا،معروف مصنف اشتیاق احمد حرکت قلب بند ہونے سے کراچی ائیرپورٹ لاﺅنج میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق اشتیاق احمد کتب میلے میں شرکت کیلئے کراچی آئے تھے جس میں شرکت کے بعد لاہور واپسی کیلئے ائیرپورٹ لاﺅنج میں انتظار کر رہے تھے کہ طبیعت خراب ہو گئی۔طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پرطبی امداد دینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔اشتیاق احمدنے 1972میں پہلا ناول لکھا اور اب تک ان کے 800سے زائد ناول شائع ہو چکے ہیں جبکہ 15مزید آخری مراحل میں تھے۔اشتیاق احمد کی معروف تحریریں “انسپکٹر جمشید” ، “شوکی برادرز” اور”کامران سیریز” ان کی شہرت کی وجہ بنیں۔اشتیاق احمد پنجاب کے شہر جھنگ کے رہائشی ہیں اور کہا یہ جا رہا ہے کہ انہوں نے کراچی سے لاہور اور لاہور سے جھنگ جانا تھا۔مرحوم کا جسد خاکی طبی معائنے کے لیئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کی میت کو آبائی علاقے میں بھجوایا جائے گا۔
معروف ناول نگار اشتیاق احمد انتقال کر گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































