منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

جعفر ایکسپریس کو حادثہ، ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور، ریلوے پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
Image #: 24994842 epa03917885 A man walks next to the rack of a Jaffar Express train hit by a bomb blast near Nasirabad district in the restive Balochistan province, Pakistan, 21 October 2013. The bomb targeting the train killed at least 11 passengers and injured more than 20 people. Trains and railway stations are frequently attacked in Balochistan, where security forces have been battling insurgents for several decades. EPA/ZAHID HUSSEIN /LANDOV
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آبِ گم کے سٹیشن کے قریب جعفرایکسپریس پٹڑی سے اترگئی جس کے نتیجے میں12 افراد جاں بحق جبکہ100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ٹرین کے انجن اور 5 بوگیاں تباہ ہوگئی ہیں زخمیوں کو بوگیوں سے نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفرا یکسپریس ضلع بولان کے علاقے آبِ گم کے سٹیشن پر پہنچی تو اس کے بریک فیل ہوگئے۔ بریک فیل ہونے پر ڈرائیور نے ٹرین کو ہنگامی حالات کیلئے بنائی گئی پٹڑی ”جہنم لائن“ پر چڑھا دیا جس پر رکنے کی بجائے ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جن میں سے 2 بوگیاں الٹ گئیں۔ بوگیاں الٹنے کے باعث ٹرین کے ڈرائیور محمد ایوب ، اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم اقبال اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ100 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا گیا ہے۔ٹرین کے الٹتے ہی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ ایف سی اور دیگر سرکاری اداروں کی امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔لیویز حکام کے مطابق جعفرایکسپریس میں 9 سو سے ایک ہزار افراد سوار ہوتے ہیں۔ ٹرین کی بوگیاں الٹنے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے اکثر لوگ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لیویز حکام کے مطابق حادثے کی وجہ سے جعفرا یکسپریس کی 5 بوگیاں اور انجن تباہ ہوگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…