جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

پیرس حملے :کینیڈین سکھ کی تصویر تبدیل کرکے مسلمان خودکش بمبار بنا دیا گیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)پیرس حملے کے تناظر میں کینیڈا کے ایک سکھ کی تصویر کو ڈیجیٹل تبدیل کرکے ایک مسلمان خودکش بمبار بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا بھر میں پھیلا دیاگیا، تبدیل شدہ تصویر خودکش جیکٹ پہنے اور ہاتھ میں قرآن تھامے ہوئے ہے، اس تصویر کو اسپین کے سب سے بڑے روزنامے ،دو اٹلی کے اخبار وں نے صفحہ اول پر شائع کیا،اٹلی کے ایک ٹی وی نے اس تصویر کونشر کیا، ٹوئٹر پر 20لاکھ سے زیادہ اس امیج کوپوسٹ کیا گیا۔بھارتی اخبار’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کے مطابق کینیڈا کے ایک سکھ وریندر جبال کی تصویر کو ڈیجیٹل انداز میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر پیرس کے حملہ آوروں میں سے ایک ظاہر کرکے دنیا بھر کی نفرت اس کے حصے میں ڈال دی۔سکھ کی تصویر جو حقیقی طور پر ہاتھ میں آئی پیڈ تھامے ہوئے ہے اسیفوٹو شاپ سے ایڈٹ کرکے آئی پیڈ کی جگہ قرآن مجید تھامے دکھایا گیا۔سوشل میڈیا پر امیج لگا کریہ پھیلادیا گیا کہ یہ پیرس کا حملہ آور ہے۔اس تصویر نے شوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا کہ پیرس حملوں میں ملوث خودکش بمباروں میں سے ایک ہے۔ویرندر جبال کیتبدیل شدہ امیج کو اسپین کے سب سے بڑے روزنامے نے فرنٹ پیج پر شائع کیا اور اسی تصویر کو دو اطالوی اخباروں نے بھی استعمال کیا۔ ایک اٹلی کے ٹی وی اور ٹویٹر پر تقریباً20لاکھ افراد نے اس امیج کو پوسٹ کیا۔ہفتے کی دوپہر سے زیر گردش اس تصویر کو داعش کے حمایت یافتہ خلافہ نیوز ٹیلی نیگرام میسنجر اپلی کیشن پر شیئر کیا۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر کو مختلف زاویوں سے بیان کیا گیا اور جبال کو ایک ’’سکھ سے اسلام کی طرف آنے والا‘‘ قرار دیا گیا۔تاہم سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے کھوج شروع کی تو معلوم ہوا کہ یہ جبال کی اگست میں باتھ روم میں لی گئی ایک تصویرہے جسے ڈیجیٹل طور پر تبدیل کیا گیا،اصل تصویر میں وہ پگڑی پہنے ہاتھ میں آئی پیڈ تھامے ہے۔ جبال نے خود ٹوئٹر پر اصلیت بتائی اور کہا کہ لوگ میری سیلفی کو ترمیم اور تبدیل کرکے مجھے خودکش بمبار ظاہر کر رہے ہیں جنہوں نے پیرس میں سب کچھ کیا۔جبال نے کہا کہ بھارت میں ایک دوست نے میر ی تصویر کو دیکھ فون کرکے بتایا۔ جبال نے پیشکش کی کہ وہ صحافیوں سے بات کر کے ساری صورت حا ل وا ضح کرنا چاہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…