بیروت(نیوز ڈیسک) داعش نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے بعد اپنے اگلے ہدف کا اعلان ایک نئے وڈیو میں کردیا ہے ۔ وڈیو میں کہا گیا ہے کہ پیرس کے بعداب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اس کا اگلا ہدف ہوگا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیسے ہم نے فرانس کو اس کے قلب پیرس میں نشانہ بنایا ہے اسی طرح ہم امریکا کو اس کے مرکز واشنگٹن میں ہدف بنائیں گے ۔داعش کی جانب سے عراق وشام میں بمباری میں مصروف تمام ممالک جیسے برطانیہ ، آسٹریلیا ، کینیڈا کو بھی دھمکی دی گئی ہے ۔ یہ وڈیو داعش کے ایک ذیلی عراقی گروپ ولایت کرکوک نے جاری کی ہے جس میں پیرس دہشتگرد حملے کی فٹیج کو بھی شامل کیاگیاہے ۔عسکریت پسندوں نے کیمرے میں دیگر کو انتباہ کیا کہ انہیں بھی اسی قسمت کا سامنا ہوگا۔داعش کے جنگجوﺅں کا کہنا تھا کہ یورپی ہم آرہے ہیں ۔ ہم وہاں بوبی ٹریپس اور دھماکا خیز مواد کیساتھ آئیں گے ہمارے ساتھ خودکش بیلیٹیں اور سائبلنسر لگی گنیں ہوں گی اور یہ ممالک ہمیں روکنے سے قاصر ہوں گے کیونکہ آج ہم پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































